اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان تحریک انصاف کا بڑے پیمانے پر جلسے شروع کر نے کا فیصلہ

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کے پی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ جلاس میں پی ٹی آئی کا

بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم عمران خان کے پی ٹی آئی کیجلسے کے پلان کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب،کے پی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کریگی،وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں مئیرز کیلئے ناموں کی تجاویز پر بھی غور آئی۔ وزیر اعظم نے کہ اکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی، تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…