اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف ناول نگاراورمصنفہ بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں۔معروف ناول نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس اورسابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ رحمان کورونا میں مبتلا تھیں۔ کل ان کی طبیعت خراب ہوئی اوروہ آج انتقال کرگئیں۔بشریٰ رحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصرگارڈن ٹاؤن مسجد میں ادا
کی جائیگی دوسری جانبوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق پارلیمنٹرین، علم وادب کی ممتاز شخصیت، بشریٰ رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ محترمہ بشریٰ رحمان نے تمام عمر علم و ادب کی خدمت میں بسر کی ، محترمہ بشریٰ رحمان کی علمی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔