بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ڈی ایس پی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)ڈی ایس پی قاسم آباد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف چانڈیو نے ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو قتل کرنے کے بعد ان کے ڈرائیور کو بھی مارنے کی کوشش کی اور اس پر بھی فائرنگ کی مگر ڈرائیور

غلام قادر وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔واضح رہے کہ 3 فروری کو حیدرآباد کے علاقے پکوڑا چوک کے قریب ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو گن مین نے گولی مار کر قتل کردیا تھا جبکہ ملزم کو جائے حادثے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میرے ساتھ کافی عرصے سے زیادتیاں ہورہی تھیں، مجھے دبائو میں رکھا جاتا تھا تنگ آگیا تھا اسی لیے یہ قدم اٹھایا۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سول کپڑوں میں پولیس موبائل میں سوار تھے اس دوران سپاہی آصف چانڈیو سے ان کی تلخ کلامی ہوئی جس پر سپاہی نے طیش میں آکر فائرنگ کردی تھی۔ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔ڈی ایس پی فیض محمد دایو تھارو شاہ کے رہائشی تھے جبکہ گن مین آصف چانڈیو دادو کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…