اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ میں دراڑ، ن لیگ کے اہم رہنمائوں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن)ن لیگ گجرات میں دراڑ پڑ گئی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گجرات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما و اہم ستون الحاج امجد فاروق سمیت ن لیگ کے کئی اہم رہنما پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ الحاج امجد فاروق کا ذاتی گھر گجرات میں ن لیگ کا گڑھ تھا۔ ن لیگ کے رہنمائوں نے شمولیت کا اعلان قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین

اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی کی موجودگی میں کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے جنہیں مل کر حل کررہے ہیں، پہلے دن سے پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انشاء اللہ انہی کے ساتھ رہیں گے اور ہر مرحلے میں ساتھ چلیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شاید کسی کو اچھا نہ لگے پھر بھی گجرات میں ریسکیو 1122 کے نئے سٹیشنوں کی تعمیر، وزیرآباد کارڈیالوجی، ہسپتالوں اور ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے ہم اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے کیونکہ عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل فری تھا لیکن بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ختم ہو اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ نیتوں کو جانتا ہے، نیت صاف ہوتو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات کم ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…