پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لتا کے خوبصورت گانے ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے، شہباز شریف

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر 92برس کی عمر میں بھارت میں انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی خبر سن کر ان کے کروڑوں چاہنے والے سوگ میں ڈوب گئے ۔ وہ کورونا کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھیں۔ بھارتی میڈیا نے کئی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج نامور گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔1929 میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔گزشتہ روز لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوسری مرتبہ آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکرکے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ کئی ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ لتا منگیشکرکے انتقال پر بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور لتا منگیشکرکی یاد میں بھارتی پرچم بھی دو دن تک سرنگوں رہے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت دْکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے پْر نہیں کیا جا سکتا۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ’میری آواز ہی میری پہچان، اگر یاد رہے۔ ’ہم لتا جی کی سْریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر پر بہت زیادہ دْکھ ہوا ہے، میں اْن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں ۔ بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر سْن کر دل ٹوٹ گیا ہے۔‘انیل کپور نے کہا کہ ’لتا جی ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا۔‘ لتا جی نے اپنی موسیقی کے ذریعے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا، لتا جی نے عشروں تک سْر کی دنیا پر حکومت کی۔ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سْریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا۔ میری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔بھارت کی بلبل کہلانے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے صرف 13 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنا پہلا گانا 1942 میں ریکارڈ کرایا۔سات دہائیوں پر مشتمل طویل کیرئیر کے دوران لتا منگیشکر نے مختلف زبانوں میں 30 ہزار گانے گائے، لتا ‘اک پیار کا نغمہ ہے’ اور ‘دیدی تیرا دیور دیوانہ’ سمیت درجنوں مقبول ترین گانے گائے۔بھارتی حکومت کی جانب سے لتا منگیشکر کو 1969 میں بدما بھشن (تیسرا بڑا سول ایوارڈ)، 1999 میں پدما ویبھشن (دوسرا بڑا سول ایوارڈ) اور 2001 میں سب سے بڑے سول ایوارڈ بھارت رتنا سے نوازا گیا ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…