پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کاحکومت سے پب جی گیم پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒلاہور( ا ین این آئی )سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر رضا الرحمن نے حکومت سے پب جی گیم پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کا بے جا استعمال بچوں میں بے شمار ذہنی مسائل پیدا کر رہا ہے ۔سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت رضاالرحمن نے کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت سے

مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پب جی گیم پر فوری پابندی عائد کرے ، انٹر نیٹ کا بے جا استعمال بے شمار ذہنی مسائل کو جنم دے رہا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں عدم برداشت ،مار دھاڑ ،دشمنی اور ہتھیاروں کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں حال ہی پیش آنے والے واقعہ سے سبق لیتے ہوئے معاشرے کو مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والد ین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی سر گرمیوں خاص طو رپر انٹرنیٹ استعمال کے وقت ان پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس کے مثبت استعمال کی جانب راغب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے بچوں کو مکمل ٹائم دیں گے اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ، انٹرنیٹ کے مثبت استعمال کے ساتھ بچوں کو مختلف کھیلوں کی جانب بھی راغب کیا جائے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کو آٹ ڈور سر گرمیوں کے لئے معیاری گرائونڈز مہیا کئے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ بچوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے بھی ہنگامی بنیادوںپر عملی اقدامات نا گزیر ہیںّ



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…