جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی، کٹر حامی اور آئرن برادر ہے،وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات،اہم معاملات پر اتفاق

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ بیجنگ(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں تیزی سے پھیلتی ہوئی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے،آر ایس ایس کی ہندوتوا ذہنیت، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں چینی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اکتوبر 2019 میں وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں 24 ویں اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی، اور چینی نئے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی، بہترین حامی اور آئرن برادر ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری نے وقت کی آزمائشوں کا مقابلہ کیا، دونوں ممالک امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی مشترکہ امنگوں کو عملی جامہ پہنانے میں شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری خطے میں امن و استحکام کی عکاس ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو پائیدار ترقی، صنعتی ترقی، زرعی جدید کاری اور علاقائی رابطوں کے لیے اپنی حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا،

اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت اور مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے بہت فائدہ اٹھایا۔وزیر اعظم نے سی پیک کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سی پیک فیز 2 میں چینی سرمایہ کاری کو خوش آئند ہے۔سی پیک فیز ٹو میں

سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی اور عوامی خوشحالی کا موجب ہوگی۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دنیا میں بڑھتے ہوئی پولرائزیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئی پولرائزیشن سے عالمی ترقی اور ترقی پذیر ممالک کو سنگین خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی، صحت کی وبائی

امراض اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات ناقابل تسخیر چیلنجز ہیں، ان چیلنجز سے صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اقوام کے تعاون کے ساتھ ہی نمٹا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کی ہندوتوا ذہنیت، ہندوستان میں

اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں تیزی سے پھیلتی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے چین کے بنیادی مفاد کے تمام امور پر پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے

میں اقتصادی ترقی اور رابطوں کو فروغ دے گا، اور دونوں رہنماوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی تباہی کو روکنے میں افغان عوام کی فوری مدد کرے۔ پاک چین سربراہان نے صنعتی تعاون، خلائی تعاون، اور ویکسین کے تعاون پر مشتمل متعدد معاہدوں پر دستخط کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے نئے دور میں مشترکہ

مستقبل کے لیے پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دورا ن چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو فروغ دینے کیلیے

عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع میں شانہ بشانہ ہے اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کرتا رہے گا۔چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے سی پیک کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی دنیا میں چین اور پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل

ہیں۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں اور پاک چین عوام کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ چین بین الاقوامی معاملات میں عدل و انصاف کی حمایت کرتا ہے اور یو این جیسے فورمز پر پاکستان کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…