پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک صدرطیب ایردوآن اوران کی اہلیہ کووِڈ19کا شکار

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی اہلیہ کروناوائرس کا شکار ہوگئے ۔انھوں نے اطلاع دی کہ ان کا کووِڈ19کا ٹیسٹ مثبت آیا مگرانھیں اس کی شدید علامات کا سامنا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے کے

بعدمیں اورمیری اہلیہ نے کووِڈ19کا ٹیسٹ کرایا اور اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔شکر ہے کہ ہمیں ہلکا سا انفیکشن ہے اور ہمیں بتایا گیا کہ یہ اومیکرون متغیرکا شاخسانہ ہے۔ہم ڈیوٹی پر ہیں۔ ہم گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ہم آپ سب کی دعاuwں کے منتظر ہیں۔67سالہ صدر ایردوآن نے یہ پیغام استنبول سے سرنگ کھولنے کی تقریب میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کے بعد بھیجا تھا۔انھوں نے خراب موسم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وجہ سے ذاتی طور پرسرنگ کے افتتاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ ٹیلی ویژن پرنموداری کے وقت ان میں بیماری کے کوئی آثاردکھائی نہیں دیے۔واضح رہے کہ ترکی میں حالیہ دنوں میں کووڈ17کے یومیہ کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…