بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے،شیخ رشید

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی،فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے،

یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں جوش ولولے سے منایا جارہا ہے، لال حویلی کا رشتہ سری نگر کے کال چوک سے ثابت کروں گا،عمران خان کی قیادت میں قوم کو مہنگائی سے نجات ملے گی ۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں شیخ رشیدپیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت پر برس پڑے ۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، اس ملک کا نظام صرف غریب کو سزا دیتا ہے بڑا آدمی شہباز شریف جیسا ہو تو اس کی 16 دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، ملک میں مسائل ضرور ہیں لیکن عمران خان معاملات حل کریں گے، وہ مہنگائی بجلی گیس کے مسائل حل کررہے ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں، ا ن کے ساتھ وزارت کی وجہ سے نہیں ایمانداری کی وجہ سے ہیں، پاکستان میں مہنگائی ملکی دولت لوٹنے والوں کی کرپشن کی وجہ سے ہوئی، آج شہباز شریف اور آصف زرداری ایک ساتھ لنچ کررہے ہیں، شہبازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح اور آصف زرداری کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران کی خوش قسمتی ہے اسے نالائق سیاسی سوچ سے آری اہوزیشن ملی، یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں یا ایک ایک کر کے ڈی چوک یا ای چوک آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دیں گے، آپ کے سیاست کے خاتمے کے دن ہیں، انہیں مکمل ناکامی ملے گی اور عمران سرخرو ہوگا،

اس حکومت کا وزیر داخلہ ختم نبوت کا سپاہی ہے، میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کر ملک سے بھاگنے والا نہیں، میں اڈیالہ جیل میں جانے کو اور پھانسی چڑھنے کو ترجیح دوں گا تاہم ملک سے فرار نہیں ہوں گا، جس نے مجھ سے زیادہ جیل کاٹی مجھے بتائے، 4 ماہ سے ایک ہی نعرہ ہے ، وہ آرہاہے وہ جارہا ہے، جس نے آنا ہے آئے ورنہ

دفع ہوجائے اور نہیں آتا تو نہ آئے، جیل کاٹنا مشکل اب نہیں رہا، اب تو ووہاں بھی وسائل ہیں، اب جیل میں اے سی موبائل ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر بغیر نامکمل ہے ہم کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں، صرف کشمیر کا مسلمان پاکستان کی طرف نہیں دیکھ رہا بلکہ بھارتی مسلمان بھی دیکھ رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر کیا گزررہی

ہے، مسلمان بھارت میں قتل و غارت کا شکار ہے بی جے پی نے کسی مسلم کو ٹکٹ نہیں ملتا، ہماری ہمدردیاں مسلمانوں کے ساتھ ہیں،آج پاکستان 65 اور 70 والا ملک نہیں رہا، بھارت کا شوق ہے تو وہ فوج لائے، ہم نے پھلجڑیاں دیوالی اور شب برات کے لئے نہیں رکھیں، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو نیست نابود کر دیں گے،

بھارتی میڈیا صرف عمران خان اور مجھ پر تنقید کرتا ہے، پاک فوج کے ساتھ مل کر جام شہادت ک خواہشمند ہوں، ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو فوج شکست دے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، افغان طالبان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، 20 سال طالبان نے جنگ لڑ کر خود کو آزاد کرایا، ٹی ٹی پی سے مزاکرات میں طالبان بھی ہیں ابھی اس پر کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…