اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھیرہ میں15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ڈی پی او نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دے دیا پولیس نے ماں کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے شامل تفتیش کرتے ہوئے

ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے کاروائی شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے تاریخی قصبہ بھیرہ کے موضع جھادہ میں اوباش نوجوان نصیر نے اپنی رشتہ دار 15 سالہ لڑکی (م)کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے معاملہ کا نوٹس لیتے فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔جس پر پولیس تھانہ بھیرہ نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں ملزم نصیر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو شامل تفتیش کر لیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کی کاروائی شروع کر دی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اور مدعی مقدمہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور وقوعہ پرانا ہے لیکن پولیس تمام حقائق جاننے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی مکمل کی جائیگی۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے مقدمہ کو میرٹ پر بروقت یکسو کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…