اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے۔پی ایس ایل 7 میں گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلنے

کے بعد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ لی۔میچ کے بعد اعظم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری پرانی ٹیم ہے اور اس ٹیم نے ہی مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے۔جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو کوئٹہ والے مجھے معاف کردیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔اعظم خان نے شاہد آفریدی کے آخری اوور میں تین چھکے بھی لگائے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 43 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…