سئیول(این این آئی) کووڈ 19 کی وبا سے بچنے کے لیے منہ اور ناک کو سختی سے ڈھانپنا ہوتا ہے لیکن بالخصوص جنوبی کوریا میں اسے کورونا ماسک فروخت ہورہے ہیں جو ایک پٹی کی صورت میں محض ناک کو ہی ڈھانپتے ہیں جنہیں کوسک کا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے
مطابق کوریائی زبان میں کو کا مطلب ناک ہوتا ہے جس میں ماسک کے آخری دو حروف ملاکر اسے کوسک کا نام دیاگیا ہے۔ اسے بنانے اور پہننے والوں کا خیال ہے کہ یہ ماسک کھانے اور پینے کی سہولت دیتا ہے اور ساتھ میں ناک سے وائرس کے داخلے کو بھی روکتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین نے اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیا ہے تاہم یہ نہ صرف کوریا میں مقبول ہوا ہے بلکہ میکسیکو تک بھی جاپہنچا ہے۔اس رحجان پر ٹویٹر صارفین نے بھی بہت مذاق اڑایا ہے۔ لیکن کوسک پہننے والوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس ناک کے ذریعے قدرے ذیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ پھر کچھ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کے مقابلے میں بہتر ہے کہ ناک کا پردہ ہی کرلیا جائے۔تاہم وباں کی ماہر کیتھرائن بینیٹ کا خیال ہے کہ یہ عجیب و غریب رحجان ہے اور اس کا بہت معمولی فائدہ ہی ہوسکتا ہے۔ کوسک اب بھی کوریا میں مقبول ہورہے ہیں اور ان کی کم سے کم قیمت 8 ڈالر کے برابر ہے۔