جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے اگلے 5 سال کیلئے بہترین معاشی ترقی کی نوید سنادی،ترجمان وزارت خزانہ

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار، مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ویڈیو بیان میں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے چھٹے ریویو کی

ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کردی ہے۔ابھی ایک ارب ڈالر آیا نہیں تھا تو اوپن مارکیٹ میں اورانٹر بینک مارکیٹ میں ایکسچینج ریٹ میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو شکوک و شہبات ہے، حکومت اور ان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے 174 صفحوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشخبری یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال کے لیے بہترین معاشی ترقی کی نوید سنادی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پاکستان میں 2026 تک شرح نمود جی ڈی پی کہ شرح 5 فیصد رہے گی۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہے گی جبکہ خسارہ تین فیصد پر آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قرضے کی سطح 70.4 فیصد آجائے گی، بیرونی قرضہ جے ڈی پی کے تناسب سے 35 فیصد ہوجائے گا جو کے پچھلے سال 41 فیصد پر تھا۔ یہ تمام خبریں پاکستان کیلئے بڑی اچھی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…