اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے مختلف سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں کمی کردی

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز، شہدا فیملی ویلفیئر، اسپیشل اور ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹس پر ماہانہ شرح میں کمی جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر ششماہی منافع 5.80 فیصد سے 5.20 فیصد کردیا گیا ہے اور سالانہ منافع کی

شرح 11.60 فیصد سے 10.40 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سیونگ بینک اکانٹس پر منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز، شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹس پر شرح منافع 12.96 سے کم کرکے 12.24 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ریگولر انکم اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی ماہانہ شرح منافع کم کردیا گیا ہے جس کے بعد 5 لاکھ روپے پر 4500روپے کے بجائے ماہانہ 4300 روپے اور 10 لاکھ روپے کے سرٹیفکیٹ پر 9000 روپے کے بجائے 8600 روپے منافع ملے گا۔بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی ماہانہ شرح منافع کم کر دیا گیا ہے۔1 لاکھ روپے پر 1080 کے بجائے 1020 روپے اور 10 لاکھ روپے پر ماہانہ 10800 روپے کے بجائے 10200 روپے منافع ملے گا۔شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر سالانہ منافع میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 5 لاکھ روپے پر 51300 کے بجائے 51000 روپے ملیں گے۔شہدا فیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکائونٹس پر شرح منافع میں 72 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جبکہ سیونگ بینک اکانٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد بڑھا دی گئی۔نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 فروری 2022 سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…