اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قصورمیں بچو ں سے زیادتی سکینڈل کی بازگشت جوکہ ملک کے اندراورباہرسنائی جارہی ہے اس سلسلے میں قصورویڈیوسکینڈل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست قصور سے تعلق رکھنے والی خواتین وکلاء نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قصور میں پیش آنے والے واقعے کے جرائم کا دائرہ کار فوجی عدالت یا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آتا ہے۔ اس سے قصور اور دیگر علاقوں کے لوگ خوف زدہ ہیں۔خوف وہراس پھیلانا بھی دہشت گردی اور ملٹری کورٹس میں قابل سماعت ہے۔درخواست گزار وں کے مطابق واقعے میں دیگر جرائم کے ساتھ بھتہ خوری کا جرم بھی شامل ہے۔ وکلاءنے اپنی درخواست میں یہ بھی ایک انسانی ایشو ہے اوراس سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے اوریہ واقعہ بھی دہشتگردی کے زمرے میں آتاہے ۔