اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی پریس کانفرنس کانوٹس لے لیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان دہشتگردی کے معاملے پرافغانستان کے ساتھ ہے ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان دوستانہ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں ۔پاکستان خود دہشتگردی کاشکارہے ۔مشکل کی گھڑی میں افغان بھائیوں کاساتھ دیا۔واضح رہے کہ افغانستان صدراشرف غنی نے پیرکے روز ایک پریس کانفرنس میں پاکستان پرالزام لگایاکہ پاکستان افغانستان پرحملے کی منصوبہ بند ی کررہاہے اورانہوں نے ایسی زبان استعمال کی جوکہ سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرتے رہے تھے ۔























