منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمائے میں اربوں روپے کا اضافہ

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 45800پوائنٹس سے بڑھ کر45900پوائنٹس پر بند ہوا،کاروباری تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 10ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 46.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے انڈیکس 45862.93پوائنٹس سے بڑھ کر45909.65پوائنٹس ہو گیا اسی طرح13.94پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17954.96پوائنٹس سے بڑھ کر17968.90پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31386.83پوائنٹس سے بڑھ کر 31433.09پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 10ارب25کروڑ4لاکھ10ہزار658روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب41ارب62کروڑ97لاکھ54ہزار845روپے سے بڑھ کر78کھرب51ارب88کروڑ1لاکھ65ہزار502روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو8ارب روپے مالیت کے 19کروڑ24لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو10ارب روپے مالیت کے 32کروڑ80لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طورپر 360کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،178میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ27لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ96لاکھ85ہزار،غنی گلوبل 80لاکھ30ہزار،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 79لاکھ35ہزار اور فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 79لاکھ10ہزار حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 81.75روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1171.75روپے ہو گئی اسی طرح سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1044.50روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 58.33روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5650.00روپے ہو گئی اسی طرح 18.40روپے کی کمی سے فضل کلاتھ کے حصص کی قیمت کم ہو کر261.50روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…