ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم کے مشیر فرار ہوگئے،شاہد خاقان عباسی

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں،حکومت کی نا اہلی کے باعث مہنگائی عروج پر ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے،نواز شریف کا علاج چل رہا ہے، اس سال آئیں یا اگلے سال جب علاج مکمل ہو جائے گا تو وطن واپس آ جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کے باعث مہنگائی عروج پر ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر فرار ہوگئے، مشیر کی نوکری چھوڑنے والے اپنے اثاثے سامنے لائے جب کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف کا علاج چل رہا ہے، اس سال آئیں یا اگلے سال جب علاج مکمل ہو جائے گا تو وطن واپس آ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نیب کو اپوزیشن نظر آتی ہے ،نیب حکومت کی ہدایات پر اپوزیشن کے خلاف کیسز بناتا ہے ،نیب کو کیا لگتا ہے کہ آپ سے سوالات نہیں ہونگے؟۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر کرسی سے چمٹے رہنے کی روایت ہے ،چاہے چیئرمین نیب ہوں یا وزرا سب کو کرسی سے چمٹے رہنے کی عادت ہے،یہاں پر چار چار دفعہ نکالے جانے والے وزرا بھی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…