ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

تنخواہوں اور پنشن میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ،10فروری کو ملک بھر کے ملازمین ڈی چوک میں حکومتی وعدہ خلافی پر دھرنا دیں گے

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف،طارق زیدی،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی،

عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔حکومت اس پر کنٹرول کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آتی ہے۔بڑھتی مہنگائی نے سب سے زیادہ سرکاری ملازمین و پنشنرز کو متاثر کیا اب یہ ناقابل برداشت ہے۔ملازمین و پنشنرز کی زندگیاں اجیرن ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ملازمین خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔گزشتہ سال حکومتی وزرائ￿ نے آل گورنمنٹ ایمپلائیزگرینڈ الائنس(آگیگا) کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کرکے پے سکیل ریوائز کئے جائیں گے۔ لیکن حکومت نے پاسداری نہیں کی۔تنخواہوں میں ڈسپیریٹی کو کم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے ملک بھر کے ملازمین بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔لہذا وزیر اعظم عمران خان سرکاری ملازمین و پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں فوری 50%اضافے کا اعلان کریں ورنہ 10فروری کو ملک بھر سے ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) پاکستان کی کال پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…