بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا کی شرح 12.46 فیصد ہوگئی ،مزید 29 اموات

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر آگیا،کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوںمیں مزید 29افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 978 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 29 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 12 ہزار 19 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 248 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 5 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 455 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 88 ہزار 738 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 17 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 175 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 42 ہزار 425 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 40 ہزار 23 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 812 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 420 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 151 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 519 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 996 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 26 ہزار 473 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 979 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 37 ہزار 572 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 755 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 342 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…