واشنگٹن (این این آئی)امریکا میںشدید برف باری اور تیزہواوں سے متاثرہ ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔نیویارک اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ بوسٹن میں برف باری کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی،میئر نیویارک نے لوگوں کو غیر ضروری
گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برف کے طوفان کی تباہ کاریاں سامنے آنے لگیں۔شدید برف باری اور تیزہواوں سے متاثرہ ریاستوں میں 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔نیویارک اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ بوسٹن میں برف باری کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔نیویارک شہر میں اب تک 4 انچ برف پڑچکی اور 10 انچ تک کی برف باری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ لانگ آئی لینڈ میں 16 انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔میئر نیویارک نے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔برف باری کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے تک انتہائی سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔