بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نور مقدم کیس ،شوبز ستاروں کانور مقدم کے حق میں آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این ای آئی)نور مقدم کیس میں اداکاروں کی جانب سے بھی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں نامور اداکاراحسن خان نے خلافت راشدہ کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق کے انصاف سے متعلق قول شیئر کر دئیے ۔ احسن خان نے کہا معاشرے میں انصاف کی

اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نور مقدم کیس کے فیصلے میں تاخیر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دن اور ایک اور مرتبہ طاقت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے،ثبوت اور مقتولہ پر الزام لگایا جارہا ہے،حقائق دیکھنے کے بعد مقتولہ کو انصاف ملنا چاہیے۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر نور مقدم کیس پر ہونے والی تحقیقات پر اظہارِ برہمی کیا اور لکھا کہ ظاہر جعفر کے وکیل نے نور کے والد سے دورانِ سماعت پوچھاکہ آپ نے بطور سفیر اس ملک کے لئے خدمات انجام دیں، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بتائیں کہ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مرد اور عورت کا بغیر رسمی تعلق کے تعلق رکھنا جائز ہے؟۔حالانکہ اس سے زیادہ متعلقہ سوال وہ اپنے کلائنٹ کے والد سے پوچھ سکتے تھے کہ آپ تھراپی کا کاروبار چلاتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ آپ نے اپنے بیٹے کی ذہنی بیماری کو بہانہ بناتے ہوئے عدالت سے اس کی رہائی کی درخواست کی ،کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے آس پاس کسی ایسے مریض کو چھوڑ دینا محفوظ ہے۔نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ اس کیس میں انصاف کے ذریعے لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد پختہ ہوگا ۔ پوری قوم نور مقدم کے خاندان کے ساتھ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…