ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری اسپتال میں مریضوں سے لاکھوں روپے بٹورنے جانے کا انکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) اسپتال میں مریضوں سے او پی ڈی سلپ کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبائی بجٹ میں او پی ڈی سلپ پر

فیس ختم کردی تھی تاہم بی ایم سی میں مریضوں سے رقم وصول کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان نے انکوائری کرنے کا اعلان کردیا۔ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں او پی ڈی سلپ پر پانچ، پانچ روپے وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے صوبائی بجٹ میں او پی ڈی سلپ پر پانچ روپے کی فیس کی وصولی ختم کردی تھی، تاہم او پی ڈی فیس ختم کئے جانے کے باوجود بی ایم سی میں پچھلے چھ ماہ سے رقم وصول کی جارہی ہے۔بی ایم سی کا عملہ او پی ڈی فیس کے نام پر پچھلے سات ماہ کے دوران لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت تمام اسپتالوں میں او پی ڈی فیس ختم کرچکا ہے، میں بی ایم سی میں او پی ڈی فیس کی وصولی کے معاملے کی انکوائری کرواؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…