پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو لانے والوں نے بغاوت کر لی ہے، وزیراعظم عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا ، یہ کہے گا میرا قصور کیا ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی پیش گوئی

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان,شاہ محمودقریشی اور فواد چودھری کے متعلق نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے جانے کے بعد محمود قریشی اور فواد چودھری پارٹی سے الگ ہوجائیں گے,ہوسکتا ہے کہ پی پی پی میں آجائیں,عمران خان کا بیان اپوزیشن کے لیے نہیں بلکہ کسی اور قوتوں کے لیے اشارہ تھا کہ آپ مجھے

آسان نہ سمجھیں. منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں, کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا, 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں سے مشاورت کی جاتی ہے, کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام لگے, عمران خان کاحکومت سے نکلنے اور خطرناک ثابت ہونے والے بیان سے یقین ہوگیا کہ عمران سرکار چند دنوں کی مہمان ہے, عمران خان کے ایسے بیان پر مجھے یقین ہوگیا ہے کہ تین ماہ بہت ہی اہم ہیں اس میں بہت کچھ ہونے والا ہے.مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ مارچ سے پہلے کوئی بات بن جائے, کوئی نہ کوئی کھچٹی پک رہی ہے,پر وہ کھچٹی کون کھائیگا یہ وقت بتائیگا, عام انتخابات کا اعلان ہونے کہ بعد نواز شریف ملک واپس آئیں گے, عمران خان اقتدار میں نہیں ہوگا کوئی اور ہوگا.منظور وسان کا پی ڈی ایم کے متعلق کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب وہ نہیں رہی جب پی پی پی کے ساتھ تھی تو مضبوط تھی, اب تقسیم ہوچکی ہے,ہوسکتا ہے کہ 27 فروری ہونے والی مارچ میں پی ڈی ایم کی اہم پارٹیاں تحریک میں ہمارے ساتھ ہوں, پی ڈی ایم کا مارچ اپنی جگہ, پر پی پی پی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا. منظور وسان نے کہا کہ حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہورہا ہے,عمران خان کو واٹس ایپ اور موبائل پر پتا چلتا ہے کہ کنٹرول میرا ہے, مگر کنٹرول کسی اور کا ہوسکتا ہے, جب حکومت میں کوئی شخص وزیراعظم یا وزیراعلی ہوتا ہے تو زیادہ لوگ ساتھ ہوتے ہیں, جب وزیراعظم یا وزیراعلی نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں, عمران خان پہلی مرتباوزیراعظم بنے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا, وہ سنجھتا ہے لوگ اس کے ساتھ ہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…