بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

’’روینہ ٹنڈن کی طرف سے نواز شریف کیلئےبم کا تحفہ ‘‘ کارگل جنگ کے دوران اداکارہ نے سابق پاکستانی وزیراعظم کیلئے یہ تحفہ کیوں بھیجا تھا ،بھارتی اداکارہ نے اس پر کیا کہا ، جانئے

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے نام سے منسوب ایک بم کی تصاویر سوشل میڈیا پر اکثر دکھائی دیتی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سبز رنگ کا یہ بم دراصل 1999 میں کارگل جنگ کے دوران منظرعام پر آیا تھا جس پر سفید رنگ سے تیر والا دل بنا ہوا تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا ’روینہ ٹنڈن کی طرف سے نواز شریف کو۔‘اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے

کہ روینہ ٹنڈن غالباً سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ چند سپاہیوں نے کارگل جنگ کے دوران روینہ ٹنڈن کی جانب سے اتنے بڑے سائز کا یہ بم تحفے کے طور پر بھیجنا چاہا۔اس تصویر کو منظرعام پر آئے کئی سال گزرنے کے بعد روینہ ٹنڈن نے اس واقعے پر بات کی ہے۔نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ انہیں خود بھی بہت عرصے بعد ایسے کسی بم کے بارے میں علم ہوا تھا جو ان کی جانب سے نواز شریف کو بھیجا جانا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں تمام دنیا کو یہ نصیحت کروں گی اگر پیار اور بات چیت سے معاملہ حل ہو سکتا ہے تو ضرور کیجیے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’خون کا رنگ لال ادھر بھی ہے اور ادھر بھی۔ کسی کو بھی ایک ماں کا بیٹا یا بیٹی کھو جانے پر فخر نہیں محسوس کرنا چاہیے۔ اگر مجھے اپنے ملک کی حفاظت کے لیے وہاں (سرحد پر) کھڑا ہونا پڑے، تو میرے ہاتھ میں بھی بندوق دے دو میں وہاں کھڑی ہو جاؤں گی۔ روینہ کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ نیٹ فلکس کی سیریز آران یاک میں نظر آئی تھیں۔ اس میں انہوں نے پولیس افسر کستوری ڈوگرہ کا کردار ادا کیا تھا جس میں وہ ایک سیریل کلر کا پیچھا کرتی ہیں۔آنے والے دنوں میں روینہ ٹنڈن فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں یاش اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سنجے دت نے ویلن جبکہ روینہ ٹنڈن نے وزیراعظم کا کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…