بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

کروٹ لیکر سونا کیوں مفید ہے؟ جانیئے

datetime 22  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سونے کا انداز ہماری نیند کے علاوہ صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق کروٹ لے کر سونے سے دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ امریکا کی اسٹونی بروک یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کروٹ لے کر سونا سیدھے یا پشت کے بل سونے کے مقابلے میں دماغی بیماری الزائمر کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔دوران نیند جب ہمارا جسم آرام کررہا ہوتا ہے تو ایسے میں ہمارا دماغ اپنی صفائی کرتے ہوئےفاسد اورزہریلےمادوں کا اخراج کررہا ہوتا ہے۔اگر اس عمل میں رکاوٹ آجائے تو الزائمرکے علاوہ پارکنسن،ڈیمینشیا جیسی دماغی بیماریوں کے علاوہ نیند کی کمی اور دوسرے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کروٹ لے کر سونے سے دماغ میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے اس کی وجہ سے دماغ بہتر طریقے سے فاسد مادوں کی صفائی کرسکتا ہے،اس کے علاوہ جسم میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے،اگر آپ کروٹ لے کر اور گھٹنوں کو کندھوں کی طرف موڑ کر سوئیں تو اس انداز کو فیٹس کہا جاتا ہے،اس انداز سے سونے کی صورت میں آپ باآسانی اور روانی کے ساتھ سانس لے سکتے ہیں جس کے نتیجہ میں جسم کو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بلا رکاوات فراہم ہوتی ہے اور آپ صبح ہشاش بشاش بیدار ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…