پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کامن روم میں سالگرہ کا کیک کاٹ سکیں گے،نوٹیفکیشن جاری

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی سالگرہ آئندہ ہائی کورٹ میں چائے کے وقفہ کے دوران منائی جائے گی۔اس ضمن نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمدامیر بھٹی نے تمام ججز کو آگاہ کردیا جس کے بعد نوٹیفکیشن جار ی کردیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کی

رپورٹ کے مطابق جس جج کی سالگرہ ہوگی وہ جس بھی بنچ میں تعینات ہوں گےاس بنچ میں سالگرہ کا کیک چائے کے وقفہ کے دوران کاٹا جائے گا۔دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ آج اور کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گےجس کیلئے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق خان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی 27 جنوری کو دن 11 بجے ہائیکورٹ بار راولپنڈی سے خطاب کریں گے اور ہائیکورٹ بار کی طرف سے وکلا کی سہولت کے لئے بنائے گئے خدمت سینٹر سمیت دیگر پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے ۔ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ججز بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے مطابق گزشتہ چالیس برس میں پہلی بار تقریباً دو کروڑ کی لاگت سے ہائیکورٹ بار کی بلڈنگ کی مکمل امپرومنٹ اور تزئین و آرائش شروع کی گئی ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…