اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی آئی جی کراچی عبد اللہ شیخ کی پڑوسی کیساتھ لڑائی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کے اپارٹمنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
لڑائی کے فریق شہری نے ڈی آئی جی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کا رروائی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے خود کا ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے نام سے تعارف کرایا اور جھگڑے کے دوران مکا بھی مارا۔شہری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی عبداللہ شیخ اور ان کے گارڈز نے میری بہن کیساتھ بدتمیزی کی اور زیورات بھی چھین لیے ہیں ۔ شہری نے ڈی آئی جی پر نشے میں ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس وردی پہنے پولیس افسر کی جانب سے موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی جبکہ مذکورہ ویڈیو میں شہری پر تشدد کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب پولیس ترجمان نے کہا ہےکہ شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی جنوبی تحقیقاتی افسر مقرر کردیے گئے ہیں۔