ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں سردی کی لہر ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد/کوئٹہ (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں ہفتہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، 27 جنوری تک شہر سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔ ایک انٹرویومیں سردار سرفراز نے بتایا کہ آنے والی سردی کی لہر کے دوران رات میں درجہ حرارت8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں سمندری

ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں، تیز ہوائیں 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد رہا کو ئٹہ کے علاوہ مستونگ، قلات، پشین،قلعہ عبدا للّٰہ و قلعہ سیف اللّٰہ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی مطلع ابرآلودرہا۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دیگر مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ژوب میں ایک، پنجگور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ خضداراور سبی میں سات ، اورماڑہ میں 13، لسبیلہ میں 14ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں 15 اور گوادر میں 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ چمن، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ ، ہرنائی، شاہرگ میں موسلادھار بارش کے سبب ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…