ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیر خزانہ نے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔ ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دیدی،لواحقین کو سرکاری طور پر ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر بطور خیر سگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ اجلاس میں ربیع سیزن کیلئے یوریا کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا،ایس این جی پی ایل سے وابستہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مارچ تک گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی،اس عرصے کے دوران پلانٹس کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملے گی،ای سی سی نے 5 جی سپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی،ای سی سی نے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی بھی منظوری دیدی،نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی،اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 7.85 کروڑ،ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ جلا س میں ایف سی ہیڈکوارٹرز نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے 30 لاکھ کی منظوری دی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…