بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خبردارہو جائیں، اب صرف سرکاری منظورشدہ پنکھے چلیں گے

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں حکومت کی منظوری کے بغیر پنکھوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ناقص مٹیریل سے بنے پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، لہذا رواں سال جون سے صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ

پنکھے فروخت کیے جا سکیں گے۔ اس ضمن میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا۔ایس آر او میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے بیچے جاسکیں گے جس کی وجہ سے دو عدد غازی بروتھا ڈیمز کے برابر بجلی بچت ہوگی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری پنکھوں کے استعمال سے بجلی بچائی جا سکتی ہے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں سے بجلی کا بل کم ہوگا، معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے اور کم بجلی خرچ کرنیوالے پنکھوں کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔وزارت کے مطابق بچت ہونے والی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا جبکہ ایس آر او جون 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…