پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

دل کے دورے کی خطرناک علامات ،جو ہر کسی کو معلوم نہیں

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)دل کے دورے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کی کیفیات سے آگاہ ہوں جب کہ آگہی اورمعلومات سے بروقت طبی امداد حاصل کرکے اپنی جان بچائی جاسکتی ہے اور ماہرین اس کی کئی علامات بیان کرتے ہیں جن کا مجموعہ دل کے دورے کی ظاہر کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق غیرمتوازن طرزِ زندگی، نامناسب غذا، ورزش میں کمی اورذہنی تناو¿ وغیرہ بھی دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگرسینے پربہت بوجھ محسوس ہو،غیرمعمولی ٹھنڈے پسینے آرہے ہوں، پیٹ کے اوپری جانب ناقابلِ برداشت درد ہورہا ہو، بائیں بازو میں درد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہا ہو، جبڑے میں درد ہو اور سانس لینے میں دقت ہوتو فوری طور پر ای سی جی کرائیں جو دل کی اندرونی کیفیات کی نشاندہی کرتی ہے۔اگر ان علامات میں سے چند ایک بھی لاحق ہوں تب بھی اسے نظرانداز نہ کیجیے اور فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال سے رجوع کیجیے، مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کے دورے کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں، مردوں کے سینے میں شدید درد محسوس ہوتا ہے جب کہ خواتین کمراور جبڑے میں درد محسوس کرتی ہیں جب کہ ان میں سانس کی کمی ایک عام مظہر ہوتا ہے، اگر آپ خود میں اور کسی دوست یا عزیز میں یہ علامات نوٹ کریں تو فوری طور پر خود کو یا اپنے عزیز کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ماہرین کے مطابق اگر زندگی میں چارچیزیں شامل کرلی جائیں تو بڑی حد تک امراضِ قلب سے بچا جاسکتا ہے، ان میں اول خوراک پر کنٹرول، نیند کا مکمل کرنا اورذہنی تناو¿ سے دوررہنا جب کہ ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔ دوسری جانب پھلیاں، ٹماٹر، مگر ناشپتی، کھجور، السی کے بیج اور ہری سبزیاں دل کو تقویت دیتی ہیں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…