ریاض (این این آئی)سعودی حکومت مملکت بھرمیں 14ہزارکلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک تعمیرکرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیربرائے سرمایہ کاری خالدالفالح نے الریاض میں منعقدہ معدنیات فورم میں اس نئے منصوبہ کا اعلان کیا ۔انھوں نے کہاکہ نیا
ریلوے ٹریک ملک بھر میں بچھایا جائے گا اور اس کو موجودہ نیٹ ورک سے مربوط کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ ان کی وزارت نئے سرمایہ کاری قانون پر کام کررہی ہے۔اس میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ضروریات اوراحتیاجات کا احاطہ کیا جائے گا۔