کورونا کے خوف سے خاتون نے بچے سمیت زہر پی لیا

10  جنوری‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف سے ایک خاندان کے تین افراد نے زہر پی لیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی ریاست

تامل ناڈو میں لکشمی نامی خاتون کے شوہر کی دسمبر میں موت واقع ہوگئی تھی، ابھی وہ اور ان کا خاندان اسی صدمے میں تھا کہ خاتون سمیت ان کے اہلخانہ کے دیگر افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمی کی 23 سالہ بیٹی، اس کے تین سالہ بیٹے سمیت دیگر افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔کورونا وائرس کے خوف سے اس خاندان نے زہر پی لیا جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا تین سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا جبکہ گھر کے دیگر افراد بچ گئے۔اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاندان کو کورونا وائرس اور اس کے نتائج کا خدشہ تھا اس لیے انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور طبی امداد حاصل کریں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…