ویانا (این این آئی )ویانا میں ایران کے سینئر مذاکرات کار علی باقری نے اعلان کیا ہے کہ ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی باقری نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت میں شریک زیادہ تر ممالک اس نمایاں پیش رفت کا اقرار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ویانا میں ایران
اور مغربی ممالک (برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس)کے بیچ جوہری بات چیت امریکا کی بالواسطہ شرکت کے ساتھ اپریل 2021 میں شروع ہوئی تھی۔ اس کے 7 ادوار ہوئے تھے اور پھر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے منتخب ہونے کے بعد جون 2021 میں یہ سلسلہ موقوف ہو گیا تھا۔ بعد ازاں نومبر میں بات چیت کا آٹھواں دور شروع ہوا۔