لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اداکاری پارٹ ٹائم نہیںبلکہ فل ٹائم جاب ہے،کامیابی کی منازل طے کرنے کیلئے کبھی شارٹ کٹ کاسہارانہیں لوںگی ۔ ایک انٹر ویو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوںکیونکہ آپ جتنا
لوگوں کی کہی ہوئی باتوں کے بارے میں سوچیں گے اتنا ہی الجھنوںکا شکارہوں گے ، ’’کیا کہیں گے لوگ‘‘ دنیا کاسب سے بڑاروگ ہے اس لئے میں اس پر زیادہ دھیان نہیں دیتی ۔ علیزے شاہ نے کہا کہ ابھی میں اداکاری کی الف ب سیکھ رہی ہوں اور میں نے کامیابی کی بہت سی منازل طے کرنی ہیں۔