اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے سانحہ مری کا ذمہ داروزیراعظم عمران خان، حکومت اور انتظامیہ کو قرار دیدیا

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )نے سانحہ مری کا ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ کو قرار دے دیا۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے

ایک بیان میں کہاکہ تمام تر اموات کا ذمہ دار پنجاب اور عمران خان کی نااہل اور بے حس حکومت ہے، محکمہ موسمیات نے چنددن پہلے شدید برف باری ہونے سے آگاہ کیا تو حکومت نے مری میں پیشگی حفاظتی اقدامات اور حکمت عملی کیوں ترتیب نہیں دی، حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکومت مری جانے والے سیاحوں کو مینج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ دنیا بھر کے سیاحوں کو کس منہ سے پاکستان کوآنے کی دعوت دیتی ہے، کل شام تک حکومتی وزرا لاکھوں لوگوں کے مری جانے کا کریڈٹ لیتے رہے، حافظ حمداللہ نے کہاکہ مری کے سڑکوں پر معصوم لوگ شدید سردی سے مرتے رہے مگر عمران کٹھ پتلی وفاقی اور پنجاب حکومت سوتی رہی، عمران خان نے اموات کا ذمہ دار موت کے منہ میں جانے والے سیاحوں کو ہی قرار دیاجو افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…