جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایپل تین ہزار ارب ڈالر مالیت کی کمپنی بن گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی ) نیا سال نہ صرف ایپل کمپنی بلکہ امریکی اسٹاک ایکسچینج کے لیے بھی تاریخی اہمیت کا حامل رہا کیونکہ چھٹیوں کے بعد پہلے روز ہی ایپل کمپنی کے حصص میں اضافے کے بعد اسے دنیا کی پہلی ٹریلیئن ڈالر کمپنی کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔میڈیارپورٹس

کے مطابق نیویارک اسٓٹاک ایکسچینج کی گھنٹی بجنے نے بعد ایپل کمپنی کیشیئرز تاریخی بلندی پر جاپہنچے ۔ حصص بازار میں قیمت بڑھنے کے بعد ایپل کے اثاثوں میں اضافہ ہوا اور اس کی مالیت تین ٹریلیئن ڈالر تک جاپہنچی۔ اس کا موازنہ کرنے کے لئے اتنا کافی ہے کہ برطانیہ کی پوری معیشت کا حجم 2.8 ٹریلیئن ڈالر ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں حصص بڑھنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ حال ہی میں کمپنی نے ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ اور ورچوئل ریئلٹی عینکوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل بعض پیٹنٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ایپل نے اسکرین ڈسپلے سے ریورس چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے۔ اس کی بدولت ایپل واچ اور ایئربڈ کو آئی پیڈ کے اسکرین پر رکھ کر چارج کرنا ممکن ہوگا۔اس سے قبل اگست 2018 میں ایپل ایک ٹریلیئن پھر 2020 میں دو ٹریلیئن اور اب تین ٹریلیئن پر جاپہنچی ہے۔ لیکن کمپنی کا اصل سنگِ میل 2007 کا سال تھا جب ایپل کے سربراہ اسٹیوجابز نے پہلا آئی فون پیش کیا تھا اور 2016 میں آئی فون کے ایک ارب سیٹ دنیا بھر میں فروخت ہوئے جس کے بعد کمپنی کی عالمگیر شہرت بڑھنے لگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…