بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں،مفتی تقی عثمانی

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت

جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شااللہ نصرت الہی ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔صدر وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…