پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میں جواب نہیں دوں گی، پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کی کال ٹیپ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا دبنگ ردعمل

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)میں جواب نہیں دوں گی، پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کی کال ٹیپ سامنے آنے پر مریم نواز کا انتہائی دبنگ ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کس کو حق ہے کہ میری ذاتی گفتگو کو ٹیپ کر کے ایک چینل کو دے، مجھ سے اس بات پر معذرت کی جائے۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے

مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے تو مجھ سے اس بات کی معذرت کی جائے کہ میرا فون ٹیپ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کس کو حق ہے کہ میری ذاتی گفتگو کو ٹیپ کرے اور پھر ایک میڈ یا چینل کو دے،مجھے پہلے اس بات کا جواب دیا جائے اور معذرت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں ہونے والی گفتگو کا جواب نہیں دوں گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کی صحافیوں کے بارے میں مبینہ غیر اخلاقی گفتگو پر ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور کراچی پریس کلب کے صدر نے شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹس کی توہین کو مسترد کرتے ہیں،کسی شخص یا ادارے کو میڈیا ہاؤسز کو ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں۔سی پی این ای نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیک میں سیاستدانوں کی صحافیوں کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو نے میڈیا کنٹرول کرنے کی پوشیدہ آمرانہ سوچ کا پردہ چاک کر دیا۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پرویز رشید نے اپنی قیادت کو خوش کرنے کیلئے صحافیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری جنرل رضوان بھٹی نے بھی مذمت کی۔صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے مریم نواز اور پرویز رشید سے معذرت کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…