مکوآنہ (این این آئی )خواتین کا درد سر ہوا دور، ماہرین نے ایسی تھیلیاں بنالی ہیں جن میں رکھے گئے پھل اور سبزیاں ایک ہفتے تک کھانے کے قابل رہتی ہیں، یہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ جراثیم کش بھی ہیں۔ایک غیر ملکی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی امریکا ا
ور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور کے ماہرین نے مکئی کی باقیات سے ایسی ماحول دوست تھیلیاں تیار کی ہیں جو شفاف ہونے کے ساتھ پائیدار بھی ہیں اور ان میں رکھے گئے پھل اور سبزیاں ایک ہفتے تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔پلاسٹک جسی دکھائی دینے والی یہ تھیلیاں استعمال کے کچھ عرصے بعد خودبخود بے ضرر مادوں میں تحلیل ہوجاتی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب نہیں بنتیں۔ان تھیلیوں کو ’الیکٹرو اسپننگ‘ طریقے کی مدد سے بنایا گیا اور اس کے لیے مکئی سے ایتھنول بنانے کے بعد بچ جانے والے مادے ’زین‘ کے علاوہ نشاستہ اور دوسرے قدرتی پولیمرز پر مشتمل ریشے (فائبرز) بھی استعمال کیے گئے ہیں۔