ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے حالیہ عرصے میں حایل کے علاقے میں موسم کے ایک موسمی مظہرکی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسمیاتی مرکز نے وضاحت کی کہ اس موسمیاتی مظہر میں شدید ریتلے طوفان کو دیکھا گیا جس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس
صورتحال کو موسمیاتی طور پرفنل سائیکلون کہا جاتا ہے۔ یہ طوفان جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ عام طور پر خشکی پر ہوتا ہے۔ تاہم اگر سمندر میں ہو تو اسے واٹر ٹاورکہا جاتا ہے۔سوشل میڈیا کے کارکنوں نے طوفان کے کلپ کو سعودی موسم میں ایک نایاب اور عجیب واقعہ کے طور پر شیئر کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حائل کے علاقے میں گذشتہ دنوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں۔