جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قازقستان ،صدر نے’’نا اہل حکومت‘‘ کو فارغ کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الماتے(این این آئی)قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پرتشدد مظاہروں کے بعد قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفی قبول کرلیا ہے،

نائب وزیراعظم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دارالحکومت الماتے اور مغربی صوبیمنگیستو میں 19 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا اور رات 11بجے سے صبح 7بجے تک کرفیو بھی نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے جاری تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا ۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…