پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روک دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی سکولز کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دور ان کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روک دیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ بدھ کو دور ان سماعت وکیل قلب حسن نے کہاکہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی سکولز اور 37 لاکھ

بچے زیر تعلیم ہیں۔ وکیل نجی سکولز نے کہاکہ سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے۔ قلب حسن شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نجی سکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔ وکیل والدین حامد خان نے کہاکہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر سکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بغیر سخت حکم جاری کیا گیا۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ابرار صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے تعلیم جیسے اہم شعبے کو ریلیف دیا،عدالت کی وجہ سے لاکھوں بچے اور اساتذہ کے مسائل حل ہونے جا رہے ہیں،تعلیم بنیادی مسئلہ ہے ،عدالت سے امید ہے وہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہاکہ تعلیم دینااور تعلیمی اداروں کو آئین کے آرٹیکل 18,24اور 25ـA آرٹیکل کے تحت آئینی حق اور تحفظ حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے 42کنٹونٹمنٹ بورڈز میں 30ہزار پرائیویٹ سکولز، 4 لاکھ اساتذہ 40لاکھ طلباکو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔

کاشف مرزا نے کہاکہ حکومت کنٹونٹمنٹ بورڈزایکٹ میں ترمیم کرکے والدین، اساتذہ اورطلباء کی تشویش کا ازالہ کرے۔ کاشف مرزا نے کہاکہ 30ہزار پرائیویٹ سکولز کی بے دخلی سیآوٹ آف سکولز بچوں میں خطرناک اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بے دخلی کا فیصلہ مستقل واپس لیا جائے،چیف جسٹس، وزیراعظم، آرمی چیف کنٹونمنٹ ایریاز سے سکولز کی بیدخلی رکوائیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرکنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس تعلیم کامتبادل نظام نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیدخلی کی وجہ سے مزید40 لاکھ بچے سکول چھوڑ کرآؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 3کروڑ ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…