نیویارک(این این آئی)دنیا کے کئی ممالک میں اومی کرون کا پھیلاو جاری ہے، کورونا ویرینٹ کیسز کی تعداد لاکھوں میں سامنے آرہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مزید 4 لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فرانس میں سوا لاکھ سے زائد کیسز کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں اومی کرون ویرینٹ سے
متاثر افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریبا پچاس فیصد کم ہو جاتا ہے، اومی کرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہو جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچا سکتا ہے۔