پیرس (این این آئی )فرانسیسی شہریوں نے سال نو کے موقع پر 874 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ سال نوکے جشن کی تقریبات کے دوران 874 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ گاڑیاں جلانے کی یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں کہیں کم ہے، حکام کے
مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کو گاڑیاں جلانے سے روکا گیا اور انہیں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس کے مضافات میں 2005 کے فسادات کے بعد سے سال نو کے موقع پرگاڑیاں جلانا اور ہنگامہ آرائی روایت بن چکی ہے۔ سال نو کے موقع پر 95 ہزارکے قریب پولیس اہلکار اور 32 ہزار فائر فائٹر تعینات کیے گئے تھے۔