ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مرے، کم سیئرز والدین بننے والے ہیں

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ کم سیئرز عنقریب والدین بننے والے ہیں۔ اس خبرسے جہاں اینڈی مرے کے آبائی وطن سکاٹ لینڈ کی عوام مسرور ہے، وہیں اکثریت حیران بھی ہے کیونکہ اس جوڑے کی شادی کو ابھی صرف چار ماہ ہی ہوئے ہیں اور توقع کی جارہی تھی کہ جوڑا بھی روایتی جوڑوں کی طرح کم از کم ایک سال بعد ہی خاندان بنانے کی تیاری شروع کرے گا۔ امکان ہے کہ جوڑا آئندہ برس فروری میں ننھے مہمان کا استقبال کرے گا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جوڑے کو صرف چند دن قبل ہی سابق ومبلڈن چیمپئن آندرے آگاسی نے مشورہ دیا تھا کہ وہ خاندان شروع کرنے پر غور کرے کیونکہ اس طرح اینڈی مرے کی کورٹ میں پرفارمنس بہتر ہوگی۔ مرے کے باپ بننے سے صرف کچھ ہفتے قبل ہی ان کی کوچ اور سابق ٹینس پلیئر امیلی موریسمو بھی ماں بنیں گی۔اینڈی مرے اس خوشخبری پر بے حد پرجوش ہیں تاہم وہ اپنی پروفیشنل ذمہ داریاں نہیں بھولے ہیں اور ان دنوں مونٹریال میں ماسٹرز ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ سنسناٹی ماسٹرز میں کھیلیں گے۔ اینڈی مرے کے مطابق وہ ان دو ٹورنامنٹس میں بہترین پرفارمنس کے ذریعے31 اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…