جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں معروف قانون دان سہیل حمید نے فیڈریشن آف پاکستان،وفاقی حکومت،اسپیکر قومی اسمبلی،

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو فریق بناتے ہوئے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے حالیہ بیان میں جومختلف اخبارات میں شائع ہوا ہے اس میں دوقومی نظریے کی شدید ترین مخالفت کی گئی ہے جبکہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پرمعروض وجود میں آیا اور پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔آئین پاکستان اس بات کا شاہد ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور آئین کی شق 63-Gکے تحت فواد چوہدری اور دیگر کے خلاف متضاد بیان دینے پر اور قومی نظریے کے وجوو کو ختم کرنے کے خلاف بیان پر کارروائی کی جائے اور عدالت سے استدعا ہے کہ یہ تمام معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھیجا جائے تاکہ ملک میں جو صورت حال پیدا کی گئی ہے اس سے نجات ملے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے جو حقائق کے برخلاف ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ فواد چوہدری کو نااہل قرار دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…