جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلیئر

آف دی ایئر کیلئے چار نامزد کھلاڑیوں میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نام بھی شامل ہے۔محمد رضوان کے علاوہ اس فہرست میں انگلینڈ کے جوز بٹلر ، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش شامل ہیں۔محمد رضوان نے رواں برس 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط سے ایک سنچری کے ساتھ 1ہزار 326 رنز بنائے۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے رواں برس انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ میں راج کیا۔انہوں نے آئی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوران پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وہ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بنے۔پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے، ایوارڈز کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…