کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں اسنوکر ایونٹس کا رنگارنگ تقریب سے افتتاح ہوگیا، اس موقع پروفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیرزادہ نے ربن کاٹا،آئی بی ایس ایف 6 ریڈ، ورلڈ ٹیم اور ماسٹرزچیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز جمعے سے ہوگا، ابتدائی روز6ریڈ ایونٹ میں16میچز شیڈول ہیں۔ان عالمی مقابلوں میں 26پاکستانیوں سمیت 18 ممالک کے110 مرد اور خواتین پلیئرزشرکت کررہے ہیں،ان میں افغانستان،آسٹریلیا ، بحرین، چین ، مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، ایران ، لٹویا ، ملائیشیا، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سری لنکا ، ترکی اور یو اے ای شامل ہیں ، بھارت کے 19 رکنی دستہ میں 7خواتین کھلاڑی بھی موجود ہیں،6ریڈ مینز ایونٹ میں بھارتی پنکج ایڈوانی جبکہ ٹیم ایونٹ میں ہانگ کانگ اعزاز کا دفاع کریگی،6 ریڈ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 8ہزار، ویمنز ایونٹ کی کامیاب سائیڈ کو 3 ہزار،مینز ٹیم ایونٹ کی فاتح کو 6اور ویمنزٹیم ایونٹ میں سرخرو رہنے والے اسکواڈ کو ڈھائی ہزار ڈالرز انعام ملے گا۔دریں اثنا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ اقدامات سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، کامیاب کوششوں کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے یہاں آنا شروع کردیا، انھوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ذریعے مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں،ماضی میں پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا اب حالات میں کافی بہتری ہے۔امید ہے عالمی ایونٹس میں شریک اسنوکر پلیئرز کراچی سے اچھی یادیں سمیٹ کر جائینگے اور مستقبل میں مزید غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئینگی،عالمی اعزازات کے حصول پر اسنوکر کھلاڑیوں کو انعامی رقم نہ دینے کے حوالے سے پی ایس بی کے صدر اور وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پرانی اور اس پر نظرثانی بھی کی جا چکی، نئے قواعد کے مطابق معاملے کا جائزہ لیا جائیگا، بعدازاں وفاقی وزیر نے ربن کاٹا اوراسنوکر ٹیبل پر شاٹ کھیل کر عالمی مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جوزف لیو، ورلڈ اسنوکر فیڈریشن کے نائب صدر اوریورپی بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر میکسم کاسز، قومی اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عالمگیر شیخ،طاہر احمد،جاوید احمد ، ایس ایم منیر،جاوید کریم ، منور شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔قومی فیڈریشن کے سربراہ عالمگیر شیخ نے کہا کہ شرکت کی تصدیق کرنیوالے 24 میں سے 17 ٹیموں کی پاکستان آمد پر ہم بیحد خوش ہیں ،ملک میں23سال بعد ہونیوالے ایونٹ کیلئے ہم نے بھر پور تیاری کی، ہماری خواہش ہے کہ قومی کیوسٹ ان مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دیں، ورلڈ اسنوکر کے نائب صدر میکسم کاسزنے کہا کہ پاکستان میں طویل عرصے بعد اسنوکر کے عالمی ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے
کراچی میں اسنوکر ایونٹس کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































